کتب حدیثالفتح الربانیابوابباب: سورۃ الانشقاق {فَسَوْفَ یُحَاسَبُ حِسَابًا یَّسِیْرًا}کی تفسیر
حدیث نمبر: 8822
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَنْ حُوسِبَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عُذِّبَ قَالَتْ فَقُلْتُ أَلَيْسَ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا [سورة الإنشقاق: ٨] قَالَ لَيْسَ ذَلِكَ بِالْحِسَابِ وَلَكِنَّ ذَلِكَ الْعَرْضُ مَنْ نُوقِشَ الْحِسَابَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عُذِّبَ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: روز قیامت جس کا بھی حساب لیا گیا، اس کو عذاب دیا جائے گا۔ میں (عائشہ) نے کہا: کیا اللہ تعالیٰ نے نہیں فرمایا کہ {فَسَوْفَ یُحَاسَبُ حِسَابًا یَسِیرًا} … عنقریب اس کا حساب آسان لیا جائے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس سے مراد حساب نہیں ہے، یہ تو صرف اعمال کی پیشی ہے، روزقیامت جس کا حساب لیا گیا، اس کو عذاب ہو کر رہے گا۔
وضاحت:
فوائد: … پیشی سے مراد یہ ہے کہ مومن کے اعمال پیش حوض پر پیش کیے جائیں گے، اس کی غلطیاں بھی اس کے سامنے لائی جائیں گی، پھر اللہ تعالی اپنی رحمت اور فضل و کرم سے ان کو معاف کر دے گا۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / تفسير من سورة الملك إلى سورة البروج / حدیث: 8822
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه البخاري: 4939، ومسلم: 2876 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24200 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24704»