حدیث نمبر: 8819
عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ((مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ كَأَنَّهُ رَأْيُ عَيْنٍ فَلْيَقْرَأْ {إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ} [التكوير: 1] وَ{إِذَا السَّمَاءُ انْفَطَرَتْ} [الانفطار: 1] وَ{إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ} [الانشقاق: 1] وَأَحْسَبُهُ أَنَّهُ قَالَ سُورَةَ هُودٍ))
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جسے یہ بات خوش کرے کہ وہ روز قیامت کو اس طرح دیکھے، جیسا کہ آنکھوں سے دیکھ رہاہے، تو وہ سورۂ تکویر، سورۂ انفطار اور سورۂ انشقاق کی تلاوت کرے۔ راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سورۂ ہود کا ذکر بھی کیا تھا۔
وضاحت:
فوائد: … ان سورتوں میں قیامت کے بعض مناظر بیان کیے گئے ہیں، ان سورتوں کی تلاوت سے ان مناظر کا تصور کر لینا آسان ہے۔