حدیث نمبر: 8813
عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ أَبِي بَزَّةَ فِي قَوْلِهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى {وَلَا تَمْنُنْ تَسْتَكْثِرْ} [المدثر: 6] قَالَ لَا تُعْطِ شَيْئًا تَطْلُبُ أَكْثَرَ مِنْهُ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ قاسم بن ابی بزہ کہتے ہیں: ارشادِ باری تعالی ہے: {وَلَا تَمْنُنْ تَسْتَکْثِرْ} … اور ( اس نیت سے) احسان نہ کر کہ زیادہ حاصل کرے۔ اس آیت کا مفہوم یہ ہے کہ اس طرح نہ ہو کہ تو کوئی چیز دے، اور پھر اس سے زیادہ طلب کر رہا ہو۔
وضاحت:
فوائد: … کسی پر احسان کرتے وقت یہ خواہش نہیں ہونی چاہیے کہ بدلے میں اس سے زیادہ ملے۔