حدیث نمبر: 8807
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْعُتُلِّ الزَّنِيمِ فَقَالَ ((هُوَ الشَّدِيدُ الْخَلْقِ الْمُصَحَّحُ الْأَكُولُ الشَّرُوبُ الْوَاجِدُ لِلطَّعَامِ وَالشَّرَابِ الظَّلُومُ لِلنَّاسِ رَحْبُ الْجَوْفِ))
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا عبد الرحمن بن غنم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اَلْعُتُلِّ الزَّنِیمِ کے بارے میں پوچھا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس سے مراد جسمانی لحاظ سے سخت مضبوط، صحت مند، خوب کھانے پینے والا کھانے اور پینے کی وافر چیزوں والا اور لوگوں پر ظلم کرنے والا اور پیٹو ہے۔
وضاحت:
فوائد: … اللہ تعالی جھٹلانے والوں اور کہا نہ ماننے والوں کی مذموم صفات بیان کر رہے ہیں، ایک خصلت یہ بیان کی: {عُتُلٍّ بَعْدَ ذٰلِکَ زَنِیْمٍ} … وہ سخت مزاج ہے، اس کے علاوہ بدنام بھی ہے۔ (سورۂ قلم: ۱۳)