کتب حدیث ›
الفتح الربانی › ابواب
› باب: سورۂ طلاق {یَااَیُّہَا النَّبِیُّّ اِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَائَ … } کی تفسیر
حدیث نمبر: 8801
عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ {يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَطَلِّقُوهُنَّ فِي قُبُلِ عِدَّتِهِنَّ} [الطلاق: 1]
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیت اس طرح پڑھی: {یَا أَ یُّہَا النَّبِیُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاء َ فَطَلِّقُوہُنَّ فِی قُبُلِ عِدَّتِہِنَّ۔} … اے نبی! جب تم عورتوں کو طلاق دو تو انہیں ان کی عدت کے شروع میں طلاق دو۔
وضاحت:
فوائد: … اس آیت کی متواتر قراء ت تو {فَطَلِّقُوہُنَّ لِعِدَّتِھِنَّ} ہے، فِی قُبُلِ عِدَّتِہِنَّ قراء ت کے الفاظ متواتر قراء ت کی تفسیر بیان کر رہے ہیں۔ طلاق کے مسائل میں اس کی وضاحت ملاحظہ فرمائیں۔