کتب حدیثالفتح الربانیابوابباب: {وَ تَجْعَلُوْنَ رِزْقَکُمْ اَنَّکُمْ تُکَذِّبُوْنَ} کی تفسیر
حدیث نمبر: 8781
عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَتَجْعَلُونَ رِزْقَكُمْ قَالَ شُكْرَكُمْ أَنَّكُمْ تُكَذِّبُونَ [سورة الواقعة: ٨٢] يَقُولُونَ مُطِرْنَا بِنَوْءٍ كَذَا وَكَذَا بِنَجْمٍ كَذَا وَكَذَا
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: {وَتَجْعَلُونَ رِزْقَکُمْ أَ نَّکُمْ تُکَذِّبُونَ} … اور تم اپنے شکر کی بجائے یہی کرتے ہو کہ جھٹلاتے ہو۔ اور کہتے ہو: ہمیں تو فلاں ستارے کی وجہ سے بارش دی گئی، ہم پر فلاں ستارے کی وجہ سے بارش برسی ہے۔
وضاحت:
فوائد: … اس آیت کا مفہوم یہ ہے کہ جب رزق ملنے کی وجہ سے شکر کرنے کی باری آتی ہے، اس وقت لوگ نعمتوں کو غیر اللہ کی طرف منسوب کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / تفسير من سورة محمد إلى سورة التحريم / حدیث: 8781
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «حسن لغيره ۔ أخرجه الترمذي: 3295، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 849 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 849»