کتب حدیثالفتح الربانیابوابباب: {وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّہٖجَنَّتَانِ} کی تفسیر
حدیث نمبر: 8776
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَقُصُّ عَلَى الْمِنْبَرِ وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَانِ [الرحمن: 46] فَقُلْتُ وَإِنْ زَنَى وَإِنْ سَرَقَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الثَّانِيَةَ فَقُلْتُ الثَّانِيَةَ وَإِنْ زَنَى وَإِنْ سَرَقَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الثَّالِثَةَ وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَانِ فَقُلْتُ الثَّالِثَةَ وَإِنْ زَنَى وَإِنْ سَرَقَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ نَعَمْ وَإِنْ رَغِمَ أَنْفُ أَبِي الدَّرْدَاءِ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو منبر پر یہ آیت پڑھتے ہوئے سنا: {وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّہِ جَنَّتَانِ} … جو اپنے رب کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈر گیا، اس کے لیے دو بہشتیں ہیں۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اگرچہ وہ زنا بھی کرے اورچوری بھی؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دوبارہ یہی آیت پڑھی، میں نے پھر کہا: اے اللہ کے رسول! اگرچہ وہ زنا بھی کرے اورچوری بھی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تیسری بار یہی آیت پڑھی کہ {وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّہِ جَنَّتَانِ}،لیکن میں نے بھی تیسری بار بھی کہہ دیا: اے اللہ کے رسول! اگرچہ وہ زنا بھی کرے اور چوری بھی، اب کی بار آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہاں! اگرچہ ابو درداء کی ناک خاک آلود ہو جائے۔
وضاحت:
فوائد: … اس حدیث میں خوفِ خدا کی فضیلت بیان کی گئی ہے، زنا اور چوری کی اجازت نہیں دی گئی، صحیح طریقہیہ ہے کہ جس حدیث ِ مبارکہ میں کسی چیز کی فضیلتیا مذمت بیان ہو رہی ہو تو اس کے موضوع کو سمجھ کر فضیلت والی چیز کو اپنایا جائے اور مذمت والی چیز سے اجتناب کیاجائے، مزید دیکھیں حدیث نمبر (۵۴۲۸، ۸۹۳۷) خوف ِ خدا اور خشیت ِ الٰہی ہی ایسی چیز ہے، جس کی وجہ سے نیکیوں کو سرانجام دینا اور برائیوں سے اجتناب کرنا بہت آسان ہو جاتا ہے، سینکڑوں آیات و احادیث میں اللہ تعالی سے ڈرنے کی فضیلت بیان کی گئی اور اس کا درس دیا گیا ہے۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / تفسير من سورة محمد إلى سورة التحريم / حدیث: 8776
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «اسناده صحيح ۔ أخرجه النسائي في الكبري : 11561، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8683 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8668»