حدیث نمبر: 8717
عَنْ زِيَادٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قُلْتُ لِأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لَوْ مِتْنَ نِسَاءُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كُلُّهُنَّ كَانَ يَحِلُّ لَهُ أَنْ يَتَزَوَّجَ قَالَ وَمَا يُحَرِّمُ ذَاكَ عَلَيْهِ قَالَ قُلْتُ لِقَوْلِهِ لَا يَحِلُّ لَكَ النِّسَاءُ مِنْ بَعْدُ [سورة الأحزاب: ٥٢] قَالَ إِنَّمَا أُحِلَّ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ضَرْبٌ مِنَ النِّسَاءِ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ زیاد انصاری سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے کہا: اگر بالفرض نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تمام بیویاں فوت ہوجاتیں تو کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے پھر بھی نکاح کرنا حلال نہ تھا؟ انھوں نے کہا: آپ پر نکاح کرنا حرام کب ہوا ہے؟ میں نے کہا : اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے { لَا یَحِلُّ لَکَ النِّسَاءُ مِنْ بَعْدُ}۔ انھوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے ایک قسم کی عورتیں حلال تھیں۔
وضاحت:
فوائد: … پہلے اس آیت کا مفہوم گزر چکا ہے۔
حدیث نمبر: 8718
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ مَا مَاتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ حَتَّى أُحِلَّ لَهُ النِّسَاءُ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات سے پہلے آپ کے لئے مزید عورتوں سے نکاح کرنا حلال کردیا گیا تھا۔
وضاحت:
فوائد: … دیکھیں حدیث نمبر (۸۷۱۴) اور اس کے فوائد۔