کتب حدیث ›
الفتح الربانی › ابواب
› باب: سورۂ شعراء سورۂ شعراء کا ان سورتوں میں سے ہونا، جن کی آیات دو سو سے زائد ہیں
حدیث نمبر: 8692
عَنْ مَعْدِي كَرِبَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَتَيْنَا عَبْدَ اللَّهِ فَسَأَلْنَاهُ أَنْ يَقْرَأَ عَلَيْنَا {طس} الْمِائَتَيْنِ فَقَالَ مَا هِيَ مَعِي وَلَكِنْ عَلَيْكُمْ مَنْ أَخَذَهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ خَبَّابَ بْنَ الْأَرَتِّ قَالَ فَأَتَيْنَا خَبَّابَ بْنَ الْأَرَتِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقَرَأَهَا عَلَيْنَا
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ معدیکرب کہتے ہیں: ہم سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ان سے درخواست کی کہ وہ ہمیں سورۂ {طسم} سنائیں، جودو سو آیتوں والی ہے۔ انہوں نے کہا: مجھے تو یہ سورت یاد نہیں ہے، البتہ تم سیدنا خباب بن ارت رضی اللہ عنہ کے پاس جاؤ، انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ سورت سیکھی ہے، پس ہم سیدنا خباب رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور انھوں نے ہمیں یہ سورت سنائی۔
وضاحت:
فوائد: … سورۂ شعراء کی آیات کی تعداد (۲۲۷) ہے، کسر کو گرا کر صرف دو سو کا ذکر کیا، عرب ایسا کر لیتے ہیں۔