کتب حدیثالفتح الربانیابوابباب: {وَقُرْآنَ الْفَجْرِ اِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ کَانَ مَشْہُوْدًا} کی تفسیر
حدیث نمبر: 8655
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ {وَقُرْآنَ الْفَجْرِ إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا} [الإسراء: 78] قَالَ تَشْهَدُهُ مَلَائِكَةُ اللَّيْلِ وَمَلَائِكَةُ النَّهَارِ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: {وَقُرْآنَ الْفَجْرِ اِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ کَانَ مَشْہُوْدًا} … اور فجر کا قرآن (پڑھ)، بے شک فجر کا قرآن ہمیشہ سے حاضر ہونے کا وقت رہا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: رات اور دن کے فرشتے اس نماز میں حاضر ہوتے ہیں۔
وضاحت:
فوائد: … اس آیت میں قُرْآن سے مراد قراء ت ہے، دراصل نمازِ فجر کی قراء ت کا ذکر کر کے اس نماز کا حکم دیا جا رہا ہے، نیکیاں اور برائیاں نوٹ کرنے والے فرشتوں کی ڈیوٹیاں فجر اور عصر کی نمازوں میں تبدیل ہوتی ہیں، آنے والے اور جانے والے دونوں ان نمازوں میں شریک ہوتے ہیں۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / تفسير من سورة إبراهيم إلى سورة الشعراء / حدیث: 8655
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «اسناده صحيح علي شرط الشيخين۔ أخرجه ابن ماجه: 670، والترمذي: 3135، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 10133 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 10137»