حدیث نمبر: 8640
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ أَبِي قُرَّةَ قَالَ سَمِعْتُ مَالِكَ بْنَ أَنَسٍ يَقُولُ {نَرْفَعُ دَرَجَاتٍ مَنْ نَشَاءُ} [الأنعام: 83] قَالَ بِالْعِلْمِ قُلْتُ مَنْ حَدَّثَكَ قَالَ زَعَمَ ذَاكَ زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ امام مالک بن انس رحمۃ اللہ علیہ نے کہا: {نَرْفَعُ دَرَجَاتٍ مَّنْ نَّشَائُ} یعنی علم کے ذریعے، میں نے ایک راوی سے کہا: تجھے کس نے یہ حدیث بیان کی ہے؟ اس نے کہا: زید بن اسلم یہ گمان کرتے ہیں۔
وضاحت:
فوائد: … پوری آیتیوں ہے: {وَتِلْکَ حُجَّتُنَآ اٰتَیْنٰہَآ اِبْرٰہِیْمَ عَلٰی قَوْمِہٖنَرْفَعُدَرَجٰتٍمَّنْنَّشَائُاِنَّرَبَّکَحَکِیْمٌ عَلِیْمٌ} … اور یہ ہماری دلیل ہے جو ہم نے ابراہیم کو اس کی قوم کے مقابلے میں دی، ہم درجوں میں بلند کرتے ہیں جسے چاہتے ہیں۔ بے شک تیرا رب کمال حکمت والا، سب کچھ جاننے والا ہے۔
یعنی توحید ِ الٰہی پر ایسی حجت اور دلیل، جس کا کوئی جواب ابراہیم علیہ السلام کو ان کی قوم سے نہ بن پڑا۔
یعنی توحید ِ الٰہی پر ایسی حجت اور دلیل، جس کا کوئی جواب ابراہیم علیہ السلام کو ان کی قوم سے نہ بن پڑا۔