کتب حدیث ›
الفتح الربانی › ابواب
› باب: {قَالَ یَا نُوْحُ اِنَّہُ لَیْسَ مِنْ اَھْلِکَ اِنَّہُ عَمَلٌ غَیْرُ صَالِحٍ} کی تفسیر
حدیث نمبر: 8635
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَرَأَهَا {إِنَّهُ عَمِلَ غَيْرَ صَالِحٍ} [هود: 46]
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیت اس طرح پڑھی: {اِنَّہُ عَمِلَ غَیْرَ صَالِحٍ}۔
وضاحت:
فوائد: … اس آیت کی متواتر قراء ت یوں ہے: {اِنَّہُ عَمَلٌ غَیْرُ صَالِحٍ}۔ جب نوح علیہ السلام نے سیلاب کے دوران اپنے بیٹے کے حق میں دعا کی تو اللہ تعالی نے ان الفاظ کے ساتھ ان کو جواب دیا تھا کہ وہ بیٹا تمہارے اہل میں سے نہیں ہے، کیونکہ اس کے عمل نیک نہیں ہیں۔