کتب حدیثالفتح الربانیابوابباب: {وَاتَّخَذَ اللّٰہُ اِبْرَاھِیْمَ خَلِیْلًا} کی تفسیر
حدیث نمبر: 8570
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي قَوْلِهِ وَاتَّخَذَ اللَّهُ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلًا [سورة النساء: ١٢٥] قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ خَالِدِ بْنِ رِبْعِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ إِنَّ اللَّهَ اتَّخَذَ صَاحِبَكُمْ خَلِيلًا يَعْنِي مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ معمر نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان {وَاتَّخَذَ اللّٰہُ اِبْرَاھِیْمَ خَلِیْلًا} … اور اللہ نے ابراہیم کو خاص دوست بنا لیا۔ کو سامنے رکھ کر روایت کی کہ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: بیشک اللہ تعالیٰ نے تمہارے ساتھی یعنی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خلیل بنایا ہے۔
وضاحت:
فوائد: … چونکہ ابراہیم علیہ السلام اپنے ربّ کے بہت زیادہ مطیع اور فرمانبردار تھے، ان کی اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی عظیم مثالوں سے بھری پڑی ہے، اللہ تعالی نے بھی ان کی قربانیوں کی قدر کی اور ان کو اپنا خلیل بنا لیا۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / تفسير من سورة النساء إلى سورة الأعراف / حدیث: 8570
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «صحيح لغيره ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3749 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3749»
حدیث نمبر: 8571
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ صَاحِبَكُمْ خَلِيلُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے تمہارے ساتھی کو اپنا خلیل بنایا ہے۔
وضاحت:
فوائد: … نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بے مثال فضائل اور مناقب میں ایک فضیلت و منقبت یہ ہے کہ اللہ تعالی نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنا خلیل بنا لیا ہے۔ سبحان اللہ! یادرہے کہ خلیل اس مُحِبّ کو کہتے ہیں، جو اپنے دل میں اپنے محبوب سے اتنی زیادہ سچی اور گہری محبت رکھتا ہو کہ مزید اس کے دل میں کسی کے لئے کوئی گنجائش باقی نہ رہی ہو۔ ایسی محبت کو خلّت کہتے ہیں اور محبت کا یہ انداز صرف اللہ تعالی کے بارے میں اختیار کیا جا سکتا ہے۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / تفسير من سورة النساء إلى سورة الأعراف / حدیث: 8571
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «صحيح لغيره ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3892 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3892»