حدیث نمبر: 8534
عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ بِعَرَفَةَ يَقْرَأُ هَذِهِ الْآيَةَ شَهِدَ اللَّهُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ وَالْمَلَائِكَةُ وَأُولُو الْعِلْمِ قَائِمًا بِالْقِسْطِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ [سورة آل عمران: ١٨] وَأَنَا عَلَى ذَلِكَ مِنَ الشَّاهِدِينَ يَا رَبِّ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عرفات میں یہ آیت پڑھ رہے تھے: {شَہِدَ اللّٰہُ أَ نَّہُ لَا اِلٰہَ إِلَّا ہُوَ وَالْمَلَائِکَۃُ وَأُولُوا الْعِلْمِ قَائِمًا بِالْقِسْطِ لَا اِلٰہَ إِلَّا ہُوَ الْعَزِیزُ الْحَکِیمُ} … اللہ نے گواہی دی کہ بے شک حقیقت یہ ہے کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور فرشتوں نے اور علم والوں نے بھی، اس حال میں کہ وہ انصاف پر قائم ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، سب پر غالب، کمال حکمت والا ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے میرے ربّ! میں بھی اس پر گواہی دینے والوں میں سے ہوں۔
وضاحت:
فوائد: … یہ روایت کی سند تو ضعیف ہے، البتہ آیت سے اہل علم کی فضیلت ثابت ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی ذات اور فرشتوں کے ساتھ ان کا ذکر کیا ہے۔