حدیث نمبر: 8268
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لِيُسَلِّمِ الرَّاكِبُ عَلَى الْمَاشِي وَالْمَاشِي عَلَى الْقَاعِدِ وَفِي رِوَايَةٍ أَوِ الْمَارُّ بَدَلَ الْمَاشِي وَالْقَلِيلُ عَلَى الْكَثِيرِ زَادَ فِي رِوَايَةٍ وَالصَّغِيرُ عَلَى الْكَبِيرِ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سوار پیدل پر، پیدل چلنے والا بیٹھنے والے پر، تھوڑی تعداد والے زیادہ تعداد والوں پر اور چھوٹا بڑے پر سلام کرے۔
حدیث نمبر: 8269
عَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِثْلُهُ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ نے بھی اسی طرح کی حدیث ِ نبوی بیان کی ہے۔
وضاحت:
فوائد: … سلام میں پہل کرنے والا زیادہ عاجزی پیش کرتا ہے اور تکبر سے دور ہو جاتا ہے، سلام سے متعلقہ یہ آداب بھی ان ہی دو چیزوںپر دلالت کرتے ہیں۔