حدیث نمبر: 8040
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ثَنَا أَبُو الْأَشْهَبِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ الْكُوفِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ رَأَيْتُ الْمُغِيرَةَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَقَدْ شَدَّ أَسْنَانَهُ بِالذَّهَبِ فَذَكَرَ ذَلِكَ لِإِبْرَاهِيمَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقَالَ لَا بَأْسَ بِهِ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ حماد بن ابی سلیمان کوفی کہتے ہیں: میں نے مغیرہ بن عبداللہ کو دیکھا، انہوں نے سونے کی زنجیر سے اپنے دانت باندھ رکھے تھے، جب اس کا ذکر ابراہیم نخعی سے کیا گیا تو انہوں نے کہا: اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 8041
عَنْ وَاقِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ التَّمِيمِيِّ عَمَّنْ رَأَى عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ضَبَّبَ أَسْنَانَهُ بِذَهَبٍ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ واقد بن عبداللہ تمیمی ایسے آدمی سے بیان کرتے ہیں، جس نے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو دیکھا تھا، اس نے اپنے دانت سونے کے ساتھ باندھ رکھے تھے۔
وضاحت:
فوائد: … اس باب کا تعلق بھی پچھلے باب سے ہے۔