کتب حدیثالفتح الربانیابوابباب: سنابوٹی اور گائے کے دودھ سے علاج کا بیان
حدیث نمبر: 7697
عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِمَاذَا كُنْتِ تَسْتَشْفِينَ قَالَتْ بِالشُّبْرُمِ قَالَ حَارٌّ جَارٌّ ثُمَّ اسْتَشْفَيْتُ بِالسَّنَا قَالَ لَوْ كَانَ شَيْءٌ يَشْفِي مِنَ الْمَوْتِ كَانَ السَّنَا أَوِ السَّنَا شِفَاءٌ مِنَ الْمَوْتِ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ مجھ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم کس چیز کے ساتھ جلاب لیتی ہو؟ میں نے کہا: شبرم بوٹی کے ساتھ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ تو گرم اور زیادہ جلاب آور ہے۔ پھر میں نے سنابوٹی کے ساتھ جلاب لیا،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے بارے میں فرمایا: اگرکوئی چیز موت سے شفاء دے سکتی ہوتی تو وہ یہی سنامکی ہوتی۔
وضاحت:
فوائد: … سیدنا ابو ابی بن ام حرام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا: ((عَلَیْکُمْ بِالسَّنَّا وَالسَّنُّوْتِ، فَاِنَّ فِیْھِمَا شِفَائً مِّنْ کُلِّ دَائٍ اِلاَّالسَّامَ۔)) قِیْلَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ وَمَا السَّامُ؟قَالَ: ((الْمَوْتُ۔)) … تم سَنا اور شہد کا استعمال لازمی طور پر کیا کرو، کیونکہ اس میں سَام کے علاوہ ہر بیماری کی شفا ہے۔ کہا گیا کہ سَام کا کیامعنی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: موت۔ (ابن ماجہ: ۳۴۵۷، صحیحہ:۱۷۹۸)
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الطب والرقي والعين والعدوى والتشاؤم والفال) / حدیث: 7697
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف
تخریج حدیث «اسناده ضعيف، عبد الحميد بن جعفر مختلف فيه، وقد اضطرب في ھذا الحديث ايضا، أخرجه ابن ماجه: 3461، والترمذي: 2081، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 27080 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27620»
حدیث نمبر: 7698
عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَمْ يَضَعْ دَاءً إِلَّا وَضَعَ لَهُ شِفَاءً فَعَلَيْكُمْ بِأَلْبَانِ الْبَقَرِ فَإِنَّهَا تَرُمُّ مِنْ كُلِّ الشَّجَرِ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا طارق بن شہاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے ہر بیماری کا علاج پیدا کیا ہے، گائے کا دودھ لازمی طور پر استعمال کیا کرو،کیونکہ یہ ہر درخت سے چرتی ہے۔
وضاحت:
فوائد: … نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((الْبَانُھَا شِفَائٌ، وَسَمَنُھَا دَوَائٌ، وَلُحُوْمُھَا دَائٌ۔)) … گائیوں کا دودھ شفا ہے، ان کا گھی دوا ہے اور ان کا گوشت بیماری ہے۔ (طبرانی کبیر، صحیحۃ:۱۵۳۳)
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الطب والرقي والعين والعدوى والتشاؤم والفال) / حدیث: 7698
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «حديث حسن لغيره، أخرجه النسائي في الكبري : 6864 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 18831 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19037»