کتب حدیثالفتح الربانیابوابباب: جب غیر حاملہ خاتون کا خاوند فوت ہو گا تو اس کی عدت چار ماہ دس دن ہو گی، کیونکہ اللہ تعالی نے فرمایا: اور تم میں سے جو لوگ فوت ہو جاتے ہیں اور بیویاں چھوڑ جاتے ہیں تو وہ چار ماہ دس دن انتظار کیا کرے۔
حدیث نمبر: 7237
عَنْ قَبِیصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: لَا تَلْبَسُوا عَلَيْنَا سُنَّةَ نَبِيِّنَا صلى الله عليه وآله وسلم عِدَّةُ أُمِّ الْوَلَدِ إِذَا تُوُفِّيَ عَنْهَا سَيِّدُهَا أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ وَعَشْرٌ۔
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کو ہم پر خلط ملط نہ کرو، جب ام ولد کا خاوند فوت ہو جائے تو اس کی عدت چار ماہ دس دن ہو گی۔
وضاحت:
فوائد: … جس لونڈی سے اس کے آزاد مالک کا بچہ ہو جائے، اس کو ام ولد کہتے ہیں۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب العدد / حدیث: 7237
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف
تخریج حدیث «اسناده ضعيف لانقطاعه، قبيصة لم يسمع من عمرو، أخرجه ابوداود: 2308، وابن ماجه: 2083 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 17803 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 17956»