کتب حدیثالفتح الربانیابوابباب: عورتوں کی گواہی کا بیان
حدیث نمبر: 6429
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ تَزَوَّجْتُ ابْنَةَ أَبِي إِهَابٍ فَجَاءَتِ امْرَأَةٌ سَوْدَاءُ فَذَكَرَتْ أَنَّهَا أَرْضَعَتْنَا فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقُمْتُ بَيْنَ يَدَيْهِ فَكَلَّمْتُهُ فَأَعْرَضَ عَنِّي فَقُمْتُ عَنْ يَمِينِهِ فَأَعْرَضَ عَنِّي فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّمَا هِيَ سَوْدَاءُ قَالَ وَكَيْفَ وَقَدْ قِيلَ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا عقبہ بن حارث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں:میں نے ابواہاب کی بیٹی سے شادی کی، لیکن ہوا یوں کہ ایک سیاہ فام عورت آئی اور اس نے کہا کہ اس نے ہم (میاں بیوی) کو دودھ پلایا ہے، یہ سن کر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے کھڑے ہو کر اپنی بات بتلائی، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے اعراض کیا، پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دائیں جانب آگیا، اور یہی بات کہی، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھر مجھ سے اعراض کیا۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! وہ سیاہ فام عام سی عورت ہے، (اس کا کیا اعتبار ہے؟) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اب تم کیسے اکٹھے رہ سکتے ہو، جبکہ یہ بات کہی جا چکی ہے۔
وضاحت:
فوائد: … عورت کے خاص مسائل میں اس اکیلی کی گواہی قبول کی جائے گی، مثلا: حمل، حیض اور رضاعت وغیرہ۔ مسلمانوں کے دوسرے معاملات میں اگر دو مرد گواہ نہ مل رہے ہوں تو ایک مرد کے ساتھ دو عورتوں کی گواہی قبول کی جائے گی،یعنی دو عورتیں، ایک مرد کے قائم مقام ہیں، جیسا کہ اللہ تعالی نے فرمایا: {وَاسْتَشْھِدُوْا شَہِیْدَیْنِ مِنْ رِّجَالِکُمْ فَاِنْ لَّمْ یَکُوْنَا رَجُلَیْنِ فَرَجُلٌ وَّامْرَاَتٰنِ مِمَّنْ تَرْضَوْنَ مِنَ الشُّھَدَائِ اَنْ تَضِلَّ اِحْدٰھُمَا فَتُذَکِّرَ اِحْدَاھُمَا الْاُخْرٰی} … ’’اور اپنے میں سے دو مرد گواہ رکھ لو، اگر دو مرد نہ ہوں تو ایک مرد اور دو عورتیں جنہیں تم گواہوں میں سے پسند کر لو، تاکہ ایک عورت کی بھول چوک کو دوسرییاد دلا دے۔‘‘ (سورۂ بقرہ: ۲۸۲)
حوالہ حدیث الفتح الربانی / مسائل القضاء والشهادات / حدیث: 6429
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه البخاري: 88، 2052، 2640، 2660 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19424 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19644»