کتب حدیثالفتح الربانیابوابباب: اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات میں کسی اسم یا صفت کی قسم اٹھانے والے کا بیان
حدیث نمبر: 5306
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَاللَّهِ لَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ فِي الْيَوْمِ أَكْثَرَ مِنْ سَبْعِينَ مَرَّةً
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں ایک دن میں ستر سے زائد بار اللہ تعالیٰ سے بخشش طلب کرتا ہوں اور اس کی طرف توبہ کرتا ہوں۔
وضاحت:
فوائد: … کثرت سے استغفار اور توبہ کرنا مستحب ہے، اگرچہ بظاہر گناہ سرزد نہ ہوا ہو۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الأيمان والنذور / حدیث: 5306
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه البخاري: 6307، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8493 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8474»
حدیث نمبر: 5307
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ كَانَتْ يَمِينُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الَّتِي يَحْلِفُ عَلَيْهَا لَا وَمُقَلِّبِ الْقُلُوبِ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قسم کے الفاظ، جن پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قسم اٹھاتے تھے، وہ یہ ہوتے تھے: لَا وَمُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ (دلوں کو الٹ پلٹ کر دینے والی ذات کی قسم)۔
وضاحت:
فوائد: … لَا وَمُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ کے شروع میں لَا گزشتہ کلام کی نفی کے لیے ہے، یا صرف تاکید کے لیے۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الأيمان والنذور / حدیث: 5307
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه البخاري: 6628، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4788 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4788»
حدیث نمبر: 5308
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ فَلَمَّا قَامَ قُمْنَا مَعَهُ فَجَاءَهُ أَعْرَابِيٌّ فَقَالَ أَعْطِنِي يَا مُحَمَّدُ قَالَ فَقَالَ لَا وَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ فَجَذَبَهُ فَخَدَشَهُ قَالَ فَهَمُّوا بِهِ قَالَ دَعُوهُ قَالَ ثُمَّ أَعْطَاهُ قَالَ وَكَانَتْ يَمِينُهُ أَنْ يَقُولَ لَا وَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم مسجد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے تو ہم بھی کھڑے ہو گئے، اتنے میں ایک بدّو آیا اور اس نے کہا: اے محمد! مجھے کچھ دو، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہیں، اور میں اللہ تعالیٰ سے بخشش طلب کرتا ہوں۔ اس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کھینچا، جس سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خراش بھی آ گئی، صحابہ نے اس کے ساتھ کچھ کرنا چاہا، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کو چھوڑ دو۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو کچھ عطا کر دیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ان الفاظ میں بھی قسم ہوتی تھی: لَا وَأَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ (نہیں، اور میں اللہ تعالیٰ سے بخشش طلب کرتا ہوں)۔
وضاحت:
فوائد: … ان الفاظ لَا وَأَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ کی تقدیری عبارت یوں بنتی ہے: لَا، اُقْسِمُ بِاللّٰہِ، وَأَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الأيمان والنذور / حدیث: 5308
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف
تخریج حدیث «اسناده ضعيف، ھلال والد محمد لا يعرف، أخرجه ابوداود: 3265، 4775، وابن ماجه: 2093، والنسائي: 8/33، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7869 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7856»
حدیث نمبر: 5309
وَفِي حَدِيثِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ وَالَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے اندر کھڑے ہوئے اورفرمایا: اس ذات کی قسم جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں!
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الأيمان والنذور / حدیث: 5309
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه مسلم: 1676، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 25475 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25989»
حدیث نمبر: 5310
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَا يَسْمَعُ بِي أَحَدٌ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ وَلَا يَهُودِيٌّ وَلَا نَصْرَانِيٌّ وَمَاتَ وَلَمْ يُؤْمِنْ بِالَّذِي أُرْسِلْتُ بِهِ إِلَّا كَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّارِ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! جو شخص بھی میرے بارے میں سنے گا، وہ اس امت سے ہو، یا یہودی ہو، یا عیسائی ہو، اور پھر وہ اس حال میں مر جائے کہ میری لائی ہوئی شریعت پر ایمان نہ لائے تو وہ جہنمی لوگوں میں سے ہو گا۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الأيمان والنذور / حدیث: 5310
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه مسلم: 153، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8203 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8188»
حدیث نمبر: 5311
عَنْهُ أَيْضًا مِنْ حَدِيثٍ طَوِيلٍ فِي قِصَّةٍ آخَرَ رَجُلٌ يَخْرُجُ مِنَ النَّارِ قَالَ وَيَبْقَى رَجُلٌ يُقْبِلُ بِوَجْهِهِ إِلَى النَّارِ فَيَقُولُ أَيْ رَبِّ قَدْ قَشَبَنِي رِيحُهَا وَأَحْرَقَنِي ذَكَاؤُهَا فَاصْرِفْ وَجْهِي عَنِ النَّارِ فَلَا يَزَالُ يَدْعُو اللَّهَ حَتَّى يَقُولَ فَلَعَلِّي إِنْ أَعْطَيْتُكَ ذَلِكَ أَنْ تَسْأَلَنِي غَيْرَهُ فَيَقُولُ لَا وَعِزَّتِكَ لَا أَسْأَلُكَ غَيْرَهُ الْحَدِيثَ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی یہ مروی ہے، یہ ایک طویل حدیث ہے، جس میں جہنم سے نکلنے والے آخری شخص کا واقعہ بیان کیا گیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک آدمی باقی رہ جائے گا، جب وہ اپنا چہرہ آگ کی طرف کرے گاتو کہے گا: اے میرے ربّ! آگ کی مکروہ ہوا نے مجھے تکلیف دی ہے اور اس کے بھڑکنے نے مجھے جلا دیا ہے، پس تو میرا چہرہ اس سے پھیر دے، پس وہ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا رہے گا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کہے گا: ممکن ہے کہ اگر میں تجھے یہ چیز عطا کر دوں تو تو مجھ سے کسی اور چیز کا سوال شروع کر دے؟ وہ کہے گا: نہیں، تیری عزت کی قسم! میں اس کے علاوہ تجھ سے کوئی سوال نہیں کروں گا … ۔
وضاحت:
فوائد: … اس شخص نے اللہ تعالیٰ کی عزت کی قسم اٹھائی۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الأيمان والنذور / حدیث: 5311
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه البخاري: 6573، ومسلم: 182، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 10906 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 10919»
حدیث نمبر: 5312
وَجَاءَ فِي حَدِيثِ الْإِفْكِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَامَ فَاسْتَعْذَرَ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيٍّ فَقَامَ أُسَيْدُ بْنُ حُضَيْرٍ فَقَالَ لِسَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا لَعَمْرُ اللَّهِ لَنَقْتُلَنَّهُ الْحَدِيثَ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ طویل حدیث الافک میں مذکور ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھڑے ہوئے اور عبد اللہ بن ابی ّ کے سلسلے میں عذر خواہی کی، لیکن سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور انھوں نے سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے کہا: اللہ کی عمر کی قسم! ہم ضرور ضرور اس کو قتل کریں گے، … ۔
وضاحت:
فوائد: … اللہ تعالیٰ کی عمر کی قسم اٹھانے سے مراد اللہ تعالیٰ کی بقا ہے، جو کہ اللہ تعالیٰ کی صفت ہے۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الأيمان والنذور / حدیث: 5312
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه البخاري: 2879، 4025، 4690، ومسلم: 2770، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 25623 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 26141»
حدیث نمبر: 5313
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَمَّرَ أُسَامَةَ عَلَى قَوْمٍ فَطَعَنَ النَّاسُ فِي إِمَارَتِهِ فَقَالَ إِنْ تَطْعَنُوا فِي إِمَارَتِهِ فَقَدْ طَعَنْتُمْ فِي إِمَارَةِ أَبِيهِ وَايْمُ اللَّهِ إِنْ كَانَ لَخَلِيقًا لِلْإِمَارَةِ الْحَدِيثَ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کو کچھ لوگوں کا امیر بنایا، لیکن جب لوگوں نے اس کی امارت پر نقد کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر تم اس کی امارت میں طعن کرتے ہو تو تم نے اس کے باپ کی امارت میں بھی طعن کی ہو گی، اللہ کی قسم ہے، بیشک امارت کے لائق ہے۔
وضاحت:
فوائد: … صرف اللہ تعالیٰ کی ذات اور اسماء و صفات کی قسم اٹھائی جا سکتی ہے، اس باب میں بعض مثالیں بیان کی گئی ہیں۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الأيمان والنذور / حدیث: 5313
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه البخاري: 3730، 4469، 7187، ومسلم: 2426، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4701 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4701»