کتب حدیث ›
الفتح الربانی › ابواب
› باب: قبروں کی زیارت کرنے والی عورتوں اور قبروں کو سجدہ گاہ بنانے والوں¤اور ان پر چراغ جلانے والوں پر لعنت کا بیان
حدیث نمبر: 3348
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ زَائِرَاتِ الْقُبُورِ وَالْمُتَّخِذِينَ عَلَيْهَا الْمَسَاجِدَ وَالسُّرُجَ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قبروں کی زیارت کرنے والی عورتوں اور قبروں کو سجدہ گاہ بنانے والوں اور قبروں پر چراغ جلانے والوں پر لعنت کی ہے۔
حدیث نمبر: 3349
عَنْ حَسَّانِ بْنِ ثَابِتٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ زَوَّارَاتِ الْقُبُورِ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کثرت سے قبروں کی زیارت کرنے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے۔
حدیث نمبر: 3350
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَعَنَ زَوَّارَاتِ الْقُبُورِ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کثرت سے قبروں کی زیارت کرنے والی عورتوں پر لعنت کی ہے۔
وضاحت:
فوائد: … اگرچہ بعض اہل علم نے مذکورہ بالا احادیث کی روشنی میں یہ کہا ہے کہ عورتوں کے لیے قبرستان جاناغیر شرعی کام ہے، لیکن اس باب کی تمام احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ عورتیں بھی مردوں کی طرح قبروں کی زیارت کر سکتی ہیں، مذکورہ بالا احادیث آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس زمانے میں بیان فرمائی تھیں، جب مطلق طور پر قبرستان کی زیارت کرنا منع تھا، اس دعوی کے دلائل درج ذیل ہیں: