کتب حدیثالفتح الربانیابوابباب: جو شخص شادی کا ارادہ رکھتا ہے اس کے لیے استخارہ کرنے کے بیان میں فصل
حدیث نمبر: 2284
عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ صَاحِبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ: أُكْتُمِ الْخِطْبَةَ ثُمَّ تَوَضَّأْ فَأَحْسِنْ وَضُوءَكَ وَصَلِّ مَا كَتَبَ اللَّهُ لَكَ ثُمَّ احْمَدْ رَبَّكَ وَمَجِّدْهُ ثُمَّ قُلْ: اللَّهُمَّ إِنَّكَ تَقْدِرُ وَلَا أَقْدِرُ، وَتَعْلَمُ وَلَا أَعْلَمُ، أَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوبِ، فَإِنْ رَأَيْتَ لِي فِي فُلَانَةَ تُسَمِّيهَا بِاسْمِهَا خَيْرًا فِي دِينِي وَدُنْيَايَ وَآخِرَتِي وَإِنْ كَانَ غَيْرُهَا خَيْرًا لِي مِنْهَا فِي دِينِي وَدُنْيَايَ وَآخِرَتِي فَاقْضِ لِي بِهَا أَوْ قَالَ فَاقْدُرْهَا لِي))
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
صحابی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے فرمایا: جب تو کسی لڑکی سے نکاح کا ارادہ کرے تو اپنی منگنی کا (اپنے دل میں) خیال کر، پھر اچھی طرح وضو کراور اتنی نماز پڑھ جو اللہ تعالیٰ نے تیرے مقدر میں لکھی،پھر اپنے رب کی حمد اور بزرگی بیان کر، پھر یہ دعا پڑھ: اے اللہ! بے شک تو قدرت رکھتا ہے، میں قدرت نہیں رکھتا اور توجانتا ہے ،میں نہیں جانتا، بلکہ توں تو غیبوں کو جاننے والا ہے، اگر تو فلاں عورت (نام بھی لے) کو میرے لیے میرے دین، دنیا اورآخرت کے معاملے میں بہتر سمجھتا ہے ( تو اس کو میرے مقدر میں کردے)اور اگر اس کے علاوہ ( کسی اور عورت کو) میرے لیے میرے دین ،دنیا اور آخرت کے معاملے میں بہتر سمجھتا ہے، تو میرے حق میں اس کا فیصلہ کردے اور اس کو میرے مقدر میں کردے۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / أبواب صلاة الضحى / حدیث: 2284
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «صحيح لغيره، وھذا اسناد ضعيف، ايوب بن خالد فيه لين، وأبوه خالد مجھول، أخرجه ابن خزيمة: 1220، وابن حبان: 4040، والطبراني: 3901، والحاكم: 1/314، والبيھقي: 7/ 147، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23597 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23994»