حدیث نمبر: 9973
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ قَالَ سَمِعْتُ رَجُلًا مِنْ بَنِي لَيْثٍ قَالَ أَشْهَدُ عَلَى عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ شُعْبَةُ أَوْ قَالَ عِمْرَانُ أَشْهَدُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ نَهَى عَنِ الْحَنَاتِمِ أَوْ قَالَ الْحَنْتَمِ وَفِي لَفْظٍ عَنِ الشُّرْبِ فِي الْحَنَاتِمِ وَخَاتَمِ الذَّهَبِ وَالْحَرِيرِ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر گواہی دیتا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہرے رنگ کے گھڑوں میں پینے سے، سونے کی انگوٹھی سے اور ریشم سے منع فرمایا ہے۔

وضاحت:
فوائد: … حرمت ِ شراب کے وقت ہرے رنگ کے گھڑوں اور دیگر برتنوں کو استعمال کرنے سے عارضی طور پر منع کیا گیا تھا، بعد میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس قسم کے برتنوں کے استعمال کی اجازت دے دی تھی۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب آفات اللسان / حدیث: 9973
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «حديث صحيح، أخرجه مقطعا الترمذي: 1738، والنسائي: 8/ 170 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19838 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20077»