حدیث نمبر: 9955
عَنِ ابْنِ الْمُسَيَّبِ أَنَّ حَسَّانَ قَالَ فِي حَلْقَةٍ فِيهِمْ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أُنْشِدُكَ اللَّهَ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ هَلْ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ أَجِبْ عَنِّي أَيَّدَكَ اللَّهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ قَالَ نَعَمْ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ ابن مسیب رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں: سیدنا حسان رضی اللہ عنہ نے ایک مجلس میں کہا،جبکہ اس میں سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بھی تشریف فرما تھے، اے ابوہریرہ! میں تجھے اللہ تعالیٰ کا واسطہ دے کر کہتا ہوں، کیا تو نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: حسان! تو میری طرف سے جواب دے، اللہ تعالیٰ روح القدس کے ذریعے تیری مدد کرے۔ ؟ انھوں نے کہا: جی ہاں۔

وضاحت:
فوائد: … جب کافروں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحابۂ کرام کی ہجو کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا حسان رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے دفاع کریں۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب آفات اللسان / حدیث: 9955
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه البخاري: 3212، ومسلم: 2485 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7644 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7632»