الفتح الربانی
كتاب التيمم— تیمم کے ابواب
بَابُ اشْتِرَاطِ دُخُولِ الْوَقْتِ لِلتَّيَمُّمِ وَمَا يَتَيَمَّمُ بِهِ باب: تیمم کے لیے وقت کے داخل ہونے کی شرط اور¤ان چیزوں کا بیان، جن سے تیمم کیا جائے گا
حدیث نمبر: 993
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَخْرُجُ فَيُهْرِيقُ الْمَاءَ فَيَتَمَسَّحُ فَأَقُولُ: إِنَّ الْمَاءَ مِنْكَ قَرِيبٌ فَيَقُولُ: ((وَمَا أَدْرِي لَعَلِّي لَا أَبْلُغُهُ))ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا عبد اللہ بن عباسؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نکلتے تھے اور پیشاب کر کے تیمم کر لیتے تھے، جب میں کہتا کہ پانی آپ کے قریب ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے: میں نہیں جانتا، شاید میں وہاں تک نہ پہنچ سکوں۔