حدیث نمبر: 9602
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنْبِئْنِي عَنْ أَمْرٍ إِذَا أَخَذْتُ بِهِ دَخَلْتُ الْجَنَّةَ قَالَ ((أَفْشِ السَّلَامَ وَأَطْعِمِ الطَّعَامَ وَصِلِ الْأَرْحَامَ وَقُمْ بِاللَّيْلِ وَالنَّاسُ نِيَامٌ ثُمَّ ادْخُلِ الْجَنَّةَ بِسَلَامٍ))
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ مجھے ایسے حکم کے بارے میں بتلائیں کہ اگر میں اس پر عمل کروں، تو جنت میں داخل ہو جاؤں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سلام کو عام کر، کھانا کھلا، صلہ رحمی کر اور رات کو جب لوگ سو رہے ہوں تو قیام کر اور پھر جنت میں سلامتی کے ساتھ داخل ہو جا۔

وضاحت:
فوائد: … سلام کو عام کرنا، صلہ رحمی کرنا اور اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر لوگوں کو کھانا کھلانا، یہ تو انتہائی آسان امور ہیں، اگرچہ امت ِ مسلمہ کی اکثریت آسان امور میں غفلت برت رہی ہے، رات کا قیام شروع شروع میں کچھ مشقت طلب عمل لگتا ہے، بعد میں تو وہ بھی آسان ہو جاتا ہے، بہرحال اجر بہت بڑا ہے۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب جامع فى الترغيب: الآداب والمواعظ والحكم وجوامع الكلم، يبدأ بالثلاثيات / حدیث: 9602
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «اسناده صحيح أخرجه الحاكم: 4/ 129، وابن حبان: 508 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7932 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7919»