حدیث نمبر: 9597
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَوَالَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ نَجَا مِنْ ثَلَاثٍ فَقَدْ نَجَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ مَوْتِي وَالدَّجَّالِ وَقَتْلِ خَلِيفَةٍ مُصْطَبِرٍ بِالْحَقِّ يُعْطِيهِ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدنا عبد اللہ بن حوالہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تین چیزوں سے نجات پانے والا نجات پا جائے گا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ جملہ تین دفعہ ارشاد فرمایا، (۱) میری وفات، (۲) دجال اور (۳) اللہ تعالیٰ کے دیئے ہوئے خلافت کے حق پر ڈٹ جانے والے خلیفے کاقتل۔

وضاحت:
فوائد: … نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات سے نجات پانے سے مراد یہ ہے کہ جو مسلمان اس وقت زندہ ہو، وہ اپنے دین پر استقامت اختیار کرے اور راہِ صواب پر چلتا رہے، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جا ملے، نجات نہ پانے والا وہ شخص ہو گا، جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کے بعد فتنے میں مبتلا ہو جائے گا یا مرتدّ ہو جائے گا۔
ظاہریہی ہے کہ اس حدیث میں مذکورہ خلیفہ سے مراد سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ ہیں، کیونکہ وہ خلیفۂ برحق تھے اور مظلوماً شہید ہو گئے۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب جامع فى الترغيب: الآداب والمواعظ والحكم وجوامع الكلم، يبدأ بالثلاثيات / حدیث: 9597
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «اسناده حسن، أخرجه ابن ابي شيبة: 15/ 134، والحاكم: 3/ 101 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22488 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22855»