الفتح الربانی
— صبر
بَابُ التَّرْغِيْبِ فِي الصَّبْرِ عَلَى مَوْتِ الْأَوْلَادِ وثَوَابِ ذَلِكَ باب: بچوں کی وفات پر صبر کرنے کی ترغیب اور اس کے ثواب کا بیان
حدیث نمبر: 9400
عَنِ ابْنِ سِيرِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ امْرَأَةٍ يُقَالُ لَهَا رَجَاءُ قَالَتْ كُنْتُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذْ جَاءَتْهُ امْرَأَةٌ بِابْنٍ لَهَا فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ لِي فِيهِ بِالْبَرَكَةِ فَإِنَّهُ قَدْ تُوُفِّيَ لِي ثَلَاثَةٌ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَمُنْذُ أَسْلَمْتِ قَالَتْ نَعَمْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ جُنَّةٌ حَصِينَةٌ فَقَالَ لِي رَجُلٌ اسْمَعِي يَا رَجَاءُ مَا يَقُولُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَترجمہ:محمد محفوظ اعوان
ابن سیرین، رجاءنامی ایک خاتون سے بیان کرتے ہیں ، وہ کہتی ہیں : میں رسول اللہ ﷺ کے پاس موجود تھی، ایک عورت اپنا ایک بیٹا لے کر آپ ﷺ کے پاس آئی اور کہا : اے اللہ کے رسول ! آپ میرے لیے اس بچے میں برکت کی دعا کریں ، کیونکہ میرے تین بچے فوت ہو چکے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے اس سے پوچھا : ’’کیا قبولیت اسلام کے بعد یہ بچے فوت ہوئے ہیں ؟ ‘‘ اس نے کہا : جی ہاں آپ ﷺ نے فرمایا : یہ تو (جہنم سے بچنے کے لئے ) بڑی مضبوط ڈھال ہے۔ ‘‘ پس ایک آدمی نے مجھے کہا : اے رجاء سن، رسول اللہ ﷺ کیا فرما رہے ہیں ۔