الفتح الربانی
— صبر
بَابُ التَّرْغِيْبِ فِي الصَّبْرِ عَلَى مَرْضِ الْحُمّى والصداع باب: بخار اور درد سر پر صبر کرنے کی ترغیب کا بیان
حدیث نمبر: 9375
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ ((الْحُمَّى مِنْ كَيْرِ جَهَنَّمَ فَمَا أَصَابَ الْمُؤْمِنَ مِنْهَا كَانَ حَظَّهُ مِنَ النَّارِ))ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا ابو امامہ بیان کرتے ہیں کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بخار جہنم کی دھونکنی ہے،جو مؤمن بھی بیمار ہو گا، یہ اس کے حق میں جہنم والے حصے کے عوض میں ہو گا۔
وضاحت:
فوائد: … اگلی حدیث سے مزید وضاحت ہو رہی ہے۔