الفتح الربانی
مسائل الفقر والغنى— فقر اور غِنٰی کے مسائل
بَابُ التَّرْغِيْبِ فِي الْغِنَی الصَّالِحِ لِلرَّجُلِ الصَّالِحِ باب: نیک آدمی کے لیے مناسب غِنٰی کی ترغیب کا بیان
حدیث نمبر: 9339
عَنْ مَعْبَدٍ الْجُهَنِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كَانَ مُعَاوِيَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَلَّمَا يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا وَيَقُولُ هَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتُ قَلَّمَا يَدَعُهُنَّ أَوْ يُحَدِّثُ بِهِنَّ فِي الْجُمَعِ (وَفِي رِوَايَةٍ يَوْمَ الْجُمُعَةِ) عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ يُرِدِ اللَّهُ بِهِ خَيْرًا يُفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ وَإِنَّ هَذَا الْمَالَ حُلْوٌ خَضِرٌ فَمَنْ يَأْخُذْهُ بِحَقِّهِ يُبَارَكْ لَهُ فِيهِ وَإِيَّاكُمْ وَالتَّمَادُحَ فَإِنَّهُ الذَّبْحُترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کوئی حدیث بیان کرتے تھے تو زیادہ تر یہ بھی بیان کرتے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ جس کے ساتھ خیر و بھلائی کا ارادہ کرتا ہے، اس کو دین میں فقہ عطا کر دیتا ہے اور یہ مال و دولت شیریں اور سر سبز و شاداب یعنی پر کشش ہے، پس جو شخص اس کو اس کے حق کے ساتھ لے گا، اس کے لیے اس میں برکت کی جائے گی اور ایک دوسرے کی تعریف سے بچو، کیونکہ یہ ذبح کرنے کے مترادف ہے۔
وضاحت:
فوائد: … مسند احمد محقق کے لحاظ سے حدیث کی ابتدائی عبارت کا مفہوم یہ واضح ہوتا ہے: معاویہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کم ہی کچھ بیان کرتے تھے اور جمعہ کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کییہ حدیث کم ہی بیان کرنا چھوڑتے تھے … (عبداللہ رفیق)