الفتح الربانی
مسائل الفقر والغنى— فقر اور غِنٰی کے مسائل
بَابُ التَّرْغِيْبِ فِي الْفَقْرِ مَعَ الصَّلَاحِ باب: راست روی اور نیکی کے ساتھ فقیری کی ترغیب کا بیان
حدیث نمبر: 9302
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ اللَّهُمَّ اجْعَلْ رِزْقَ آلِ بَيْتِي قُوتًاترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! میرے گھر والوں کی روزی گزارے کے بقدر بنا دے۔
وضاحت:
فوائد: … قُوْت سے مراد بدن کی بقاء کے لیے ضروری اشیائے خوردنی، بقدرسد رمق روزی اور قوت لایموت۔