حدیث نمبر: 9187
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ اسْمَحْ يُسْمَحْ لَكَ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: درگزر کر، تاکہ تجھ سے بھی درگزر کی جائے۔

وضاحت:
فوائد: … معاف کرنا ایسا زیور ہے کہ اس سے متصف شخص لوگوں میں ہر دلعزیز اور مقبول اور اللہ تعالیٰ کے ہاں محبوب ہو جاتا ہے، یہ صفت صبر وحلم، تحمل و برداشت اور عفوو درگزر کو جنم دیتی ہے کہ جن کی بنا پر دشمن بھی دوست بن جاتے ہیں، معاف کرنا حکیم اور دانا لوگوں کی صفت ہے، وہ اس کی روشنی میں ہر انسان سے پیش آتے ہیں۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / مسائل الأخلاق الحسنة وما يتعلق بها / حدیث: 9187
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «صحيح بشواھده، أخرجه الطيالسي: 587، والبيھقي: 8/ 56 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22701 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2233»