حدیث نمبر: 9168
عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَبْلُغُ بِهِ ((مَنْ أُعْطِيَ حَظَّهُ مِنَ الرِّفْقِ أُعْطِيَ حَظَّهُ مِنَ الْخَيْرِ وَلَيْسَ شَيْءٌ أَثْقَلَ فِي الْمِيزَانِ مِنَ الْخُلُقِ الْحَسَنِ))
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدہ ام درداء رضی اللہ عنہا ، سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ سے بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس کو نرمی کا فراخی کے ساتھ حصہ دیا گیا، اس کو اس کا خیر کا حصہ دے دیا گیا اور کوئی عمل ایسا نہیں ہے، جو ترازو میں حسن اخلاق کی بہ نسبت زیادہ وزنی ہو۔

وضاحت:
فوائد: … حسن اخلاق تعلیمات ِ اسلامیہ کے سلسلے کا ایک اہم باب ہے، اس کو اپنانے کے لیے تعلیم، مصلحت اور حکمت کی ضرورت ہے، تمام احادیث کو غور سے پڑھنے کے بعد حسن اخلاق کو سمجھنے اور اس کو اپنانے کی کوشش کریں۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / مسائل الأخلاق الحسنة وما يتعلق بها / حدیث: 9168
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «انظر الحديث السابق ترقیم بيت الأفكار الدولية: 28104»