حدیث نمبر: 8874
(وَعَنْهُ أَيْضًا) قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أُنْزِلَتْ عَلَيَّ سُورَتَانِ (وَفِي رِوَايَةٍ أُنْزِلَ عَلَيَّ آيَاتٌ لَمْ يُرَ مِثْلُهُنَّ) فَتَعَوَّذُوا بِهِنَّ فَإِنَّهُ لَمْ يَتَعَوَّذْ بِمِثْلِهِنَّ يَعْنِي الْمُعَوِّذَتَيْنِ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میرے اوپر دو سورتیں نازل ہوئی ہیں، ایک روایت میں ہے: مجھ پر ایسی آیات نازل ہوئی ہیں کہ ان کی مثل آیات نہیں پائی گئیں، ان کے ذریعے پناہ طلب کیا کرو، ان جیسی اور کوئی سورت نہیں، جس کے ذریعے پناہ مانگی جائے۔

وضاحت:
فوائد: … کسی بیمارییا شرّ یا شرّ والی چیز سے پناہ مانگنے کے لیے سورۂ فلق اور سورۂ ناس بے مثال ہیں۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / تفسير من سورة الأعلى إلى سورة الناس / حدیث: 8874
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه مسلم: 1814، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 17299 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 17432»