حدیث نمبر: 8860
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَمَا يَسْتَطِيعُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ ثُلُثَ الْقُرْآنِ فِي لَيْلَةٍ قَالُوا نَحْنُ أَضْعَفُ مِنْ ذَلِكَ وَأَعْجَزُ قَالَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ جَزَّأَ الْقُرْآنَ ثَلَاثَةَ أَجْزَاءٍ فَجَعَلَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ [الإخلاص: 1] جُزْءًا مِنْ أَجْزَاءِ الْقُرْآنِ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تم میں سے کسی سے یہ نہیں ہو سکتا کہ وہ ایک رات میں قران پاک کا تیسرا حصہ پڑھے؟ لوگوں نے کہا: ہم تو اس سے بہت کمزور اور بے بس ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کے تین اجزاء بنائے ہیں، ان میں سے ایک جزو سورۂ اخلاص کو قرار دیا ہے۔

حوالہ حدیث الفتح الربانی / تفسير من سورة الأعلى إلى سورة الناس / حدیث: 8860
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه مسلم: 811، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 27498 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 28046»