الفتح الربانی
تفسير من سورة الأعلى إلى سورة الناس— تفسیر، سوۃ الاعلیٰ سے سورۃ الناس
بَابُ تَفْسِيرِهَا وَ مَنْقَبَةٍ لِأَبَى بَنِ كَعْبٍ باب: {لَمْ یَکُنْ … } یعنی سورۃ البینہ کی تفسیر سورۃ البیّنہ کی تفسیر اور سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی منقبت کا بیان
حدیث نمبر: 8834
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لِأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِنَّ اللَّهَ أَمَرَنِي أَنْ أَقْرَأَ عَلَيْكَ لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا [سورة البينة: ١] قَالَ وَسَمَّانِي لَكَ قَالَ نَعَمْ فَبَكَىترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تجھ پر سورۂ بینہ کی تلاوت کروں۔ انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے میرا نام لیاہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہاں۔ یہ سن کر سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ (خوشی سے) رونے لگے۔