حدیث نمبر: 8828
عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الْعَشْرَ عَشْرُ الْأَضْحَى وَالْوِتْرَ يَوْمُ عَرَفَةَ وَالشَّفْعَ يَوْمُ النَّحْرِ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دس راتوں سے مراد عید الاضحی کے مہینے کی پہلی دس راتیں ہیں، وتر سے مراد عرفات کے میدان کا دن ہے اور شفع سے ذبح کا دن مراد ہے۔

وضاحت:
فوائد: … اِنَّ الْعَشْرَ سے مراد {وَالْفَجْرِ۔ وَلَیالٍ عَشْرٍ۔} میں لَیَال کے الفاظ ہیں۔ {وَالْفَجْرِ وَلَیَالٍ عَشْرٍ وَّالشَّفْعِ وَالْوَتْرِ} … قسم ہے فجر کی، اور دس راتوں کی اور جفت اور طاق کی۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / تفسير من سورة الأعلى إلى سورة الناس / حدیث: 8828
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف
تخریج حدیث «ھذا اسناد لا بأس برجاله، وابو الزبير لم يصرح بسماعه من جابر ۔ أخرجه النسائي في الكبري : 4101، والحاكم: 4/ 220 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14511 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14565»