الفتح الربانی
تفسير من سورة محمد إلى سورة التحريم— تفسیر، سوۃ محمد سے سورۃ تحریم
بَابُ: «وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهَوا انْفَضُّو إِلَيْهَا» باب: سورۂ جمعہ {وَآخَرِیْنَ مِنْہُمْ لَمَّا یَلْحَقُوْا بِہِمْ} کی تفسیر
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذْ نَزَلَتْ عَلَيْهِ سُورَةُ الْجُمُعَةِ فَلَمَّا قَرَأَ وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ [سورة الجمعة: ٣] قَالَ مَنْ هَؤُلَاءِ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَلَمْ يُرَاجِعْهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ حَتَّى سَأَلَهُ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا وَفِينَا سَلْمَانُ الْفَارِسِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ فَوَضَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ عَلَى سَلْمَانَ وَقَالَ لَوْ كَانَ الْإِيمَانُ عِنْدَ الثُّرَيَّا لَنَالَهُ رِجَالٌ مِنْ هَؤُلَاءِ۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سورۂ جمعہ نازل ہوئی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیت پڑھی: {وَآخَرِینَ مِنْہُمْ لَمَّا یَلْحَقُوا بِہِمْ} … اور ان میں سے کچھ اور لوگوں میں بھی (آپ کو بھیجا) جو ابھی تک ان سے نہیں ملے۔ کسی نے کہا: اے اللہ کے رسول! ان سے کون سے لوگ مراد ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کوئی جواب نہ دیا، لیکن جب اس نے ایک یا دو یا تین مرتبہ یہی سوال دوہرایا، جبکہ ہم میں سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا ہاتھ ان کے کندھے پر رکھا اور فرامایا: اگر ایمان ثریا ستاروں کے پاس بھی ہوتا تو ان کی قوم کے آدمی اسے وہاں سے بھی حاصل کرلیتے۔