الفتح الربانی
تفسير من سورة محمد إلى سورة التحريم— تفسیر، سوۃ محمد سے سورۃ تحریم
بَاب قَوْلِهِ: «اِقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ» باب: سورۂ نجم {وَھُوَ بِالْاُفُقِ الْاَعْلٰی … اِلٰی قَوْلِہٖ … لَقَدْرَاٰی مِنْ آیَاتِ رَبِّہِ الْکُبْرٰی} کی تفسیر
حدیث نمبر: 8769
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فِي قَوْلِهِ تَعَالَى مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَأَى [النجم: 11] قَالَ رَأَى مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ رَبَّهُ عَزَّ وَجَلَّ بِقَلْبِهِ مَرَّتَيْنِترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انھوں نے اس آیت {مَا کَذَبَ الْفُؤَادُ مَارَاٰی} … نظر نے جو کچھ دیکھا، دل نے اس میں جھوٹ نہ ملا یا۔ کی تفسیر کرتے ہوئے فرمایا: محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ربّ کو اپنے دل سے دو بار دیکھا۔
وضاحت:
فوائد: … حدیث نمبر (۱۰۵۸۶)کا باب ملاحظہ ہو، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اللہ تعالی کو یا جبریل کو دیکھنا، اس باب میں اس مسئلہ پر بحث کی گئی ہے۔