الفتح الربانی
تفسير من سورة القصص إلى سورة الأحقاف— تفسیر، قصص سے احقاف
بَابُ: «يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَدْخُلُوا بُيُوتَ النَّبِيُّ ....» باب: {لَا یَحِلُّ لَکَ النِّسَائُ مِنْ بَعْدُ … } کی تفسیر
حدیث نمبر: 8717
عَنْ زِيَادٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قُلْتُ لِأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لَوْ مِتْنَ نِسَاءُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كُلُّهُنَّ كَانَ يَحِلُّ لَهُ أَنْ يَتَزَوَّجَ قَالَ وَمَا يُحَرِّمُ ذَاكَ عَلَيْهِ قَالَ قُلْتُ لِقَوْلِهِ لَا يَحِلُّ لَكَ النِّسَاءُ مِنْ بَعْدُ [سورة الأحزاب: ٥٢] قَالَ إِنَّمَا أُحِلَّ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ضَرْبٌ مِنَ النِّسَاءِترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ زیاد انصاری سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے کہا: اگر بالفرض نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تمام بیویاں فوت ہوجاتیں تو کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے پھر بھی نکاح کرنا حلال نہ تھا؟ انھوں نے کہا: آپ پر نکاح کرنا حرام کب ہوا ہے؟ میں نے کہا : اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے { لَا یَحِلُّ لَکَ النِّسَاءُ مِنْ بَعْدُ}۔ انھوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے ایک قسم کی عورتیں حلال تھیں۔
وضاحت:
فوائد: … پہلے اس آیت کا مفہوم گزر چکا ہے۔