حدیث نمبر: 8712
عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَتَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَنْزِلَ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَرَأَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةَ زَيْنَبَ وَكَأَنَّهُ دَخَلَهُ لَا أَدْرِي مِنْ قَوْلِ حَمَّادٍ أَوْ فِي الْحَدِيثِ فَجَاءَ زَيْدٌ يَشْكُوهَا إِلَيْهِ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَمْسِكْ عَلَيْكَ زَوْجَكَ وَاتَّقِ اللَّهَ قَالَ فَنَزَلَتْ وَاتَّقِ اللَّهَ وَتُخْفِي فِي نَفْسِكَ مَا اللَّهُ مُبْدِيهِ إِلَى قَوْلِهِ زَوَّجْنَاكَهَا [سورة الأحزاب: ٣٧] يَعْنِي زَيْنَبَ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کے گھر داخل ہوئے ان کی بیوی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کو دیکھا تو دل میں کچھ خیال آیا،یہ معلوم نہ ہو سکا کہ یہ حماد کا قول ہے یا حدیث کا حصہ ہے، اُدھر سیدنا زید رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور اپنی بیوی کی شکایت کی،نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: تم اپنی بیوی کو اپنے پاس روکے رکھو اور اللہ تعالیٰ سے ڈرو۔ پس یہ حکم نازل ہوا: {وَاتَّقِ اللّٰہَ وَتُخْفِی فِی نَفْسِکَ مَا اللّٰہُ مُبْدِیہِ … … زَوَّجْنَاکَہَا} … تک، اس سے مراد زینب رضی اللہ عنہا ہیں۔

وضاحت:
فوائد: … اس حدیث کا صحیح سیاقیہ ہے: سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:((لَمَّا انْقَضَتْ عِدَّۃُ زَیْنَبَ قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لِزَیْدٍ: ((فَاذْکُرْہَا عَلَیَّ۔)) قَالَ فَانْطَلَقَ زَیْدٌ حَتّٰی أَ تَاہَا وَہِیَ تُخَمِّرُ عَجِینَہَا قَالَ فَلَمَّا رَأَیْتُہَا عَظُمَتْ فِی صَدْرِی حَتَّی مَا أَ سْتَطِیعُ أَ نْ أَ نْظُرَ إِلَیْہَا أَ نَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ذَکَرَہَا فَوَلَّیْتُہَا ظَہْرِی وَنَکَصْتُ عَلٰی عَقِبِی فَقُلْتُ: یَا زَیْنَبُ! أَ رْسَلَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَذْکُرُکِ، قَالَتْ: مَا أَ نَا بِصَانِعَۃٍ شَیْئًا حَتّٰی أُوَامِرَ رَبِّی فَقَامَتْ إِلٰی مَسْجِدِہَا وَنَزَلَ الْقُرْآنُ وَجَائَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَدَخَلَ عَلَیْہَا بِغَیْرِ إِذْنٍ قَالَ فَقَالَ وَلَقَدْ رَأَیْتُنَا أَ نَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَطْعَمَنَا الْخُبْزَ وَاللَّحْمَ حِینَ امْتَدَّ النَّہَارُ فَخَرَجَ النَّاسُ وَبَقِیَ رِجَالٌ یَتَحَدَّثُونَ فِی الْبَیْتِ بَعْدَ الطَّعَامِ۔)) (صحیح بخاری: ۴۷۸۷، ۷۴۲۰، صحیح مسلم: ۱۴۲۸)
جب سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کی عدت پوری ہوگئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زید سے فرمایا: ’ زینب سے میرا ذکر کرو۔ سیدنا زید رضی اللہ عنہ گئے، ان کے پاس پہنچے، جبکہ وہ آٹے کا خمیر کر رہی تھیں، سیدنا زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب میں نے انہیں دیکھا، تو میرے دل میں ان کی عظمت آئییہاں تک کہ مجھ میں ان کی طرف دیکھنے کی طاقت نہ ہوئی، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کا ذکر کیا تھا، چنانچہ میں نے ان سے پیٹھ پھیری اور اپنی ایڑیوں پر لوٹا، یعنی ان کی طرف اپنی پشت کر کے کھڑا ہوا اور پھر کہا: اے زینب! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپ کی طرف پیغام بھیجا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تجھے یاد کرتے ہیں۔ سیدہ نے کہا میں اس وقت تک کچھ بھی نہیں کر سکتی، جب تک کہ اپنے ربّ سے استخارہ نہ کرلوں،پھر وہ اپنی نماز کی جگہ کھڑی ہوگئیں اور قرآن نازل ہوا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے پاس بغیر اجازت آ گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کہا جو کہا اور ہم نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں روٹی اور گوشت کھلایا اور جب دن چڑھ گیا تو لوگ کھا کر چلے گئے اور باقی لوگوں نے گھر میں ہی کھانے کے بعد گفتگو کرنا شروع کر دی۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / تفسير من سورة القصص إلى سورة الأحقاف / حدیث: 8712
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف
تخریج حدیث «اسناده ضعيف، وفي متنه غرابة، مؤمل بن اسماعيل سييء الحفظ ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12511 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12539»