الفتح الربانی
تفسير من سورة إبراهيم إلى سورة الشعراء— تفسیر، ابراہیم سے شعراء
بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِهَا باب: سورۂ کہف سورۂ کہف کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 8665
(وَعَنْهُ أَيْضًا) عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ مَنْ قَرَأَ الْعَشْرَ الْأَوَاخِرَ مِنْ سُورَةِ الْكَهْفِ عُصِمَ مِنْ فِتْنَةِ الدَّجَّالِترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے سورۂ کہف کی آخری آیات پڑھیں، وہ دجال کے فتنہ سے محفوظ رہے گا۔
وضاحت:
فوائد: … صحیح بات یہی ہے کہ یہ فضیلت سورۂ کہف کی ابتدائی آیات کی ہے، جیسا کہ پچھلی حدیث میں گزرا ہے۔ جمعہ کے دن سورۂ کہف کی تلاوت کرنا مسنون عمل ہے، جیسا کہ سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ قَرَأَ سُوْرَۃَ الْکَہْفِ فِیْیَوْمِ الْجُمُعَۃِ أَ ضَائَ لَہٗالنَّوْرَمَابَیْنَ الْجُمُعَتَیْنِ۔)) جس نے جمعہ کے دن سورۂ کہف کی تلاوت کی،تویہ عمل اس کے لیے دو جمعوں کے درمیان نور روشن کر دے گا۔ (الدعوات الکبیر للبیہقی، مشکوۃ المصابیح)