حدیث نمبر: 8479
عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ الطَّائِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الْمَغْضُوبَ عَلَيْهِمُ الْيَهُودُ وَإِنَّ الضَّالِّينَ النَّصَارَى
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جن پر غضب ہوا وہ یہودی ہیں اورجو گمراہ ہوئے، وہ عیسائی ہیں۔

وضاحت:
فوائد: … یہودی وہ لوگ ہیں، جنھوں نے حق کو پہنچانا مگر اس پر عمل پیرا نہ ہوئے، سو وہ غضب ِ الٰہی کے مستحق ٹھہرے اور عیسائی وہ لوگ ہیں، جو جہالت کے سبب راہِ حق سے برگشتہ ہو گئے، ابن ابی حاتم نے کہا: مفسرین کے درمیان اس میں کوئی اختلاف نہیں ہے کہ {الْمَغْضُوْبِ عَلَیْھِمْ} سے مراد یہودی اور {الضَّالِّیْنَ} سے مراد عیسائی ہیں۔
اس لیے صراطِ مستقیم کی خواہش رکھنے والوں کے ضروری ہے کہ یہودو نصاری دونوں کی گمراہیوں سے بچ کر رہیں۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / أبواب تفسير القرآن وفضائل السور والآيات حسب ترتيب النزول / حدیث: 8479
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «صحيح بالشواھد ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19381 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19600»