حدیث نمبر: 8274
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذَا لَقِيتُمُوهُمْ وَفِي رِوَايَةٍ إِذَا لَقِيتُمُ الْمُشْرِكِينَ فِي طَرِيقٍ فَلَا تَبْدَءُوهُمْ وَاضْطَرُّوهُمْ إِلَى أَضْيَقِهَا قَالَ زُهَيْرٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقُلْتُ لِسُهَيْلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى فَقَالَ الْمُشْرِكُونَ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم راستے میں مشرکوں سے ملو تو تم سلام میں پہل نہ کرو اور ان کو سب سے تنگ راستے کی طرف مجبور کر دو۔ زہیر کہتے ہیں: میں نے سہیل سے کہا: کیا ان سے مراد یہود و نصاری ہیں؟ انھوں نے کہا: مشرک ہیں۔

حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب السلام والاستئذان وآداب أخرى / حدیث: 8274
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه مسلم: 2167، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7567 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7557»