الفتح الربانی
كتاب السلام والاستئذان وآداب أخرى— سلام، اجازت لینے اور دوسرے آداب کے مسائل
بابُ السَّلَامِ عَلَى الصِّبْيَانِ وَالنِّسَاءِ باب: بچوں اور عورتوں کو سلام کہنے کا بیان
حدیث نمبر: 8273
عَنْ جَرِيرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِنِسَاءٍ فَسَلَّمَ عَلَيْهِنَّترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عورتوں کے پاس سے گزرے اور ان کو سلام کہا۔
وضاحت:
فوائد: … تربیت کے لیے بچوں کو سلام کہنا چاہیے، نیز سلام کہنے کے معاملے میں مرد وزن میں کوئی فرق نہیں ہے، ہاں اگر کسی فتنے کا ڈر ہو، تو تربیت کرنے تک کسی مصلحت سے کام لیا جا سکتا ہے۔