الفتح الربانی
كتاب الادب— آداب کی کتاب
بَابُ مَا يَقُولُ مَنْ عَطَسَ ، وَمَا يَقُولُهُ لَهُ مَنْ حَوْلَهُ، وَمَا يَقُولُ لَهُمْ باب: اس چیز کا بیان کہ چھینکنے والا، اس کے ارد گرد والے اور پھر وہ کون کون سے ذکر کرے
حدیث نمبر: 8246
عَنْ أَبِي بُرْدَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كَانَتِ الْيَهُودُ يَتَعَاطَسُونَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ رَجَاءَ أَنْ يَقُولَ لَهُمْ يَرْحَمُكُمُ اللَّهُ فَكَانَ يَقُولُ لَهُمْ يَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا ابو موسیٰ شعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ یہودی لوگ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس اس امید میں چھینکتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے لئے یَرْحَمُکُمُ اللّٰہُ کہیں گے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کا جواب یوں دیتے: یَہْدِیْکُمُ اللّٰہُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ (اللہ تعالیٰ تمہیں ہدایت دے اور تمہارے حال کو درست کرے)۔
وضاحت:
فوائد: … رحمت کی دعا مسلمان کے ساتھ خاص ہے، البتہ ہر غیر مسلم کے لیے ہدایت کی دعا کی جا سکتی ہے۔