الفتح الربانی
كتاب الادب— آداب کی کتاب
باب مَا جَاءَ فِي الْعُطَاسِ وَآدَابِهِ وَتَشْمِيْتِ الْعَاطِسِ إِذَا حَمِدَ اللَّهَ باب: چھینک، اس کے آداب اور چھینکنے والے کی اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کے جواب میں یَرْحَمُکَ اللّٰہ کہنے کا بیان
حدیث نمبر: 8236
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذَا عَطَسَ وَضَعَ ثَوْبَهُ أَوْ يَدَهُ عَلَى جَبْهَتِهِ وَخَفَضَ أَوْ غَضَّ مِنْ صَوْتِهِترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چھینکتے تو اپنا کپڑا یا اپنا ہاتھ اپنی پیشانی پر رکھ لیتے اور آواز کو پست کر لیتے تھے۔
وضاحت:
فوائد: … ابوداود کی روایت کے الفاظ زیادہ بامعنی اور واضح ہیں، وہ الفاظ یہ ہیں: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم إذَا عَطَسَ وَضَعَ یَدَہٗ أَوْ ثَوْبَہٗ عَلٰی فِیْہِ وَخَفَضَ أَوْ غَضَّ بِہَا صَوْتَہٗ۔ … جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چھینکتے تو اپنا ہاتھ یا کپڑا اپنے منہ پر رکھتے اور اس کے ذریعے اپنی آواز کو پست کر لیتے۔