الفتح الربانی
كتاب الادب— آداب کی کتاب
بَابُ جَوَاز إِنْخَاذِ الشَّعْرِ وَاكْرَامِهِ باب: بال رکھنے اور ان کو سنوارنے کے جواز کا بیان
حدیث نمبر: 8228
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ الْمُزَنِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ التَّرَجُّلِ إِلَّا غِبًّاترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا عبداللہ بن مغفل مزنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بلاناغہ کنگھی کرنے سے منع فرمایا ہے۔
وضاحت:
فوائد: … شیخ البانی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں: الترجُّل کے معانی ہیں: بالوں میں کنگھی کرنا، ان کو صاف کرنا اور ان کو خوبصورت بنانا۔