الفتح الربانی
كتاب الادب— آداب کی کتاب
بَابُ جَوَاز إِنْخَاذِ الشَّعْرِ وَاكْرَامِهِ باب: بال رکھنے اور ان کو سنوارنے کے جواز کا بیان
حدیث نمبر: 8223
عَنْ أُمِّ هَانِئٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ مَرَّةً وَلَهُ أَرْبَعُ غَدَائِرَترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ میں آئے تو آپ کی چار مینڈھیاں تھیں۔
وضاحت:
فوائد: … بچوں کے بال قابو میں رکھنے کے لیے تو ان کی مینڈھیاں بنا دینا عام تھا، اس حدیث ِ مبارکہ سے ثابت ہوا کہ بڑے مرد بھی مینڈھیاں بنا سکتے ہیں۔