الفتح الربانی
كتاب الادب— آداب کی کتاب
بَابُ جَوَاز إِنْخَاذِ الشَّعْرِ وَاكْرَامِهِ باب: بال رکھنے اور ان کو سنوارنے کے جواز کا بیان
حدیث نمبر: 8220
عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كَانَ شَعْرُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِلَى أَنْصَافِ أُذُنَيْهِ وَفِي لَفْظٍ لَا يُجَاوِزُ أُذُنَيْهِترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بال نصف کانوں تک آتے تھے، ایک روایت میں ہے: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بال آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کانوں سے تجاوز نہیں کرتے تھے۔